24 مارچ، 2014، 11:45 PM

یورپی ممالک کا اعتراف

سعودی عرب دہشت گردوں کا اصلی حامی/ یورپی ممالک کا اعتراف

سعودی عرب دہشت گردوں کا اصلی حامی/ یورپی ممالک کا اعتراف

مہر نیوز/ 24 مارچ / 2014 ء :فرانس کے خفیہ ادارے کےسابق سربراہ نے سعودی عرب۔ اور قطر کی جانب سے علاقائي ممالک میں دہشت گردوں کو ہتھیار اور مالی وسائل فراہم کرنے کے بارے میں اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام سے یورپی ممالک میں لوٹنے والے دہشت گردوں سے شدید خطرہ لاحق ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار الفجر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے خفیہ ادارے کےسابق سربراہ برنر اسکار سینی  نے سعودی عرب اور قطر کی جانب سے علاقائي ممالک میں دہشت گردوں کو ہتھیار اور مالی وسائل فراہم کرنے کے بارے میں اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام سے یورپی ممالک میں لوٹنے والے دہشت گردوں سے شدید خطرہ لاحق ہے۔ فرانس کے خفیہ ادارے کے سابق سربراہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے خفیہ ادارے کے سابق سربراہ اور قومی سلامتی کے سربراہ بندر بن سلطان دہشت گردوں کے سب سے بڑے حامی اور پشتپناہ ہیں اس نے کہا کہ بندر بن سلطان افغانستان، عراق ، پاکستان، اور شام میں دہشت گردوں کی پشتپناہی کررہے ہیں جبکہ قطر افریقی ممالک میں سرگرم دہشت گردوں کو مدد فراہم کررہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہالینڈ ، برطانیہ ،بلجیئم اور فرانس کے خفیہ اداروں کے سربراہوں نے ڈوبلین میں ایک اجلاس میں شام سے یورپی ممالک میں لوٹنے والے دہشت گردوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

News ID 1834476

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha